جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سرد جنگ کے بعد ایک اور جنگ۔۔روس اور امریکہ میں ٹھن گئی،روس کی انتہائی اقدام کی دھمکی

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)شام میں جنگ بندی نافذالعمل ہونے کے چار دن بعد امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے لگا میڈیارپورٹ کے مطابق روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ’اعتدال پسند‘ باغی تنظیموں کو شدت پسند تنظیموں سے الگ نہ کیا تو وہ ان پر دوبارہ سے بمباری شروع کر سکتا ہے۔اس کے جواب میں امریکہ نے حلب اور دوسرے محصور علاقوں تک امدادی سامان نہ پہنچنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اس کے علاوہ باغی تنظیموں اور حکومتی دستوں کے مابین جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں اگر جنگ بندی سات دن تک جاری رہی تو امریکہ اور روس نے اتفاق کیا ہے کہ وہ جبہ الفتح الشام (جو پہلے النصرہ فرنٹ کے نامی سے جانی جاتی تھی) اور شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ پر مشترکہ حملے کریں گے۔ایک روز قبل امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اور روسی وزیرِ خارجہ سرگے لاروف نے اس بحران کے بارے میں ٹیلی فون پر بات کی۔جان کیری نے خبردار کیا امریکہ روس مشترکہ فوجی حکمتِ عملی اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک امدادی سامان نہ پہنچا دیا جائے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ جان کیری نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ توقع رکھتا ہے کہ روس بشار الاسد کی حکومت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے امدادی قافلے کو حلب اور دوسرے ضرورت مند علاقوں تک پہنچنے دیگا۔امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکہ روس کے ساتھ مل کر اس وقت تک مشترکہ نفاذ مرکز قائم نہیں کرے گا جب تک امدادی سامان کی رسائی کی شرائط پوری نہیں ہو جاتیں۔اقوامِ متحدہ کے مطابق وہ ابھی تک محصور حلب تک سامان پہنچانے کی منتظر ہے ٗترکی اور شام کی سرحد پر امدادی سامان سے لدے 20 ٹرک پیر سے محفوظ راستہ ملنے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔ تاہم اقوامِ متحدہ کو ابھی تک شامی حکومت کی جانب سے اجازت نامے نہیں ملے اسی دوران روسی وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سرگے لاوروف نے جان کیری پر زور دیا ہے کہ وہ متعدل حزبِ اختلاف کو شدت پسند عناصر سے الگ کرنے کا وعدہ جلد پورا کرے۔بیان کے مطابق لاوروف نے امریکہ سے کہا کہ وہ جنگ بندی کا معاہدہ سب کے سامنے پیش کرے اور اسے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے منظور کروائے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…