دوبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے عیدالاضحی کے موقع پر 442 قیدیوں کی سزائیں معاف کردیں جبکہ مختلف مقدمات میں سزائے قید کاٹنے والے ان قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ جمعرات کو ذرائع ابلا غ کی رپورٹس کے مطابق ان قیدیوں کی رہائی یقینی بنانے کے لئے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے جرمانہ کی رقوم نہ ہونے پر قید کاٹنے والے قیدیوں کے جرمانے کی رقوم ادا کرنے کااعلان کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ان قیدیوں میں غیرملکی افراد بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک واضح نہیں ہوسکاکہ آیاان افراد میں پاکستانی بھی شامل ہیں یانہیں ۔