منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پلان بی پر کام کرنے کا وقت آگیا، اصل کام تو اب شروع ہو گا۔۔۔۔ سعودی عرب نے امریکہ اور روس کو پریشان کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری شدید کشیدہ صورت حال اور شام کی طویل ترین خانہ جنگی کی صورت حال پر غور کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس میں سعودی عرب نے یہ کہہ کر امریکہ اور روس کو پریشان کر دیا ہے کہ اصل کھیل تو اب شروع ہوگا، لگتا ہے کہ پلان بی پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ بات سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ویانا میں منعقدہ کانفرنس کے دوران کہی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے یہ بات بہت پہلے واضح کر دی تھی کہ شامی صدر کے پاس دو ہی راستے ہیں کہ یا تو وہ سیاسی عمل کےذریعے اقتدار سے الگ ہوجائیں یا پھر انہیں طاقت کے ذریعے ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب کی درخواستوں پر بین الاقوامی برادری نے کان نہ دھرے تو پھر ہم دیکھیں گے کہ اب اور کیا کیا جا سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پلان بی پر عمل درآمد ہمیں بہت پہلے کر لینا چاہئے تھا مگر ہم نے سب کو موقع دیا۔
سعودی وزیر خارجہ کی تائید کرتے ہوئے جرمنی کے وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ بشار الاسد کو اب اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئے کیونکہ ان کی موجودگی میں ملک مسلسل انتشار کا شکار ہے اور ملک میں امن وامان کی بحالی اور بہتر مستقبل کی خاطر انہیں اب اقتدار چھوڑ دینا چاہئے ۔ دوسری جانب امریکہ بھی اس بات سے متفق ہے کہ شامی صدر کو اقتدار چھوڑنا ہو گا۔ لیکن روس ابھی تک شامی صدر کی پشت پناہی کر رہا ہے اور ان کے اقتدار کا حامی ہےاس تمام صورتحال میں سعودی عرب کی جانب سے پلان بی کا اشارہ حالات کو مزید سنگینی کی جانب لے جاتا ہوا دیکھا جا رہا ہے ۔ویانا میں منعقدہ اس امن کانفرنس کا مقصد شامی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ اس کا پر امن حل تلاش کرنا ہے جس کے کئی اجلاس ہونے کے باوجود ابھی تک معاملہ کا کوئی حل تلاش نہیں کیا جا سکا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…