پیر‬‮ ، 03 جون‬‮ 2024 

مفادات کی جنگ،امریکہ کو پھر پاکستان یاد آگیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2016

واشنگٹن(این این آئی) امریکی حکومت نے کہا ہے کہ مستحکم اور خوشحال پاکستان واشنگٹن کے مفادات کیلئے انتہائی ضروری ہے اور موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔مالی سال 2017 میں پاکستان کو امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالنے والی امریکی حکومت کی سرکاری دستاویز میں کہا گیا کہ امریکا کی انسداد دہشتگردی، جوہری عدم پھیلاؤ، علاقائی استحکام، افغان امن عمل اور خطے کی ترقی کیلئے کوششوں میں پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دستاویز میں کہا گیا کہ امریکا خوشحال، مستحکم اور جمہوری پاکستان میں دلچسپی رکھتا ہے اور یہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کیلئے بھی اہم ہے۔یہ دستاویز حال ہی میں امریکی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورہ بھارت کے دوران سامنے آنے والی اس تجویز کو رد کیا کہ واشنگٹن کو پاکستان سے تعلقات ختم کردینے چاہئیں کیوں کہ وہ بااعتماد اتحادی نہیں۔دستاویز میں اوباما انتظامیہ کی جانب سے 2017 میں بھی پاکستان کی سیکیورٹی اور معاشی امداد جاری رکھنے کے فیصلے کے حوالے سے دلائل پیش کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق اوباما انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سیکیورٹی معاونت فراہم کرکے امریکا فاٹا میں درپیش دہشت گردی اور شدت پسندی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی اہلیت میں اضافہ کررہا ہے اوباما انتظامیہ نے خبردار کیا کہ 2017 میں بھی پاکستان کو داخلی سلامتی، معیشت اور سماجی حلقوں کے حوالے سے بڑے چیلنجز کا سامنا رہے گا۔دستاویز میں کہا گیا کہ یہی وجہ ہے کہ امریکا مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے گا جو معاشی طور پر تقری کررہا ہے، شدت پسندی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور خطے کے امن و استحکام میں کردار ادا کررہا ہے۔امریکی حکومت نے واضح کیا کہ امریکا کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو پاک امریکا اسٹیرٹجک مذاکرات اور مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کے حوالے سے معاون پالیسیوں کے ذریعے آگے بڑھایا جارہا ہے۔امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مثبت سیکیورٹی پارٹنرشپ موجود ہے اور باہمی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا کہ امریکا سیکیورٹی کے علاوہ پاکستان کو پانچ اہم شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے جن میں توانائی، معاشی ترقی، شدت پسندی کے دہانے پر موجود علاقوں کے استحکام، تعلیم اور صحت شامل ہیں۔دستاویز میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ پاکستان اپنی سرزمین پر شدت پسندی کے خلاف برسرپیکار ہے، ان کوششوں میں وسعت ا?رہی ہے اور نتائج بھی حاصل کیے جارہے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کی وجہ سے 7 لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…