کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت کی معروف کمپنی الغانم نے کویت میں مقیم پاکستانیوں تمام ممالک کے تارکین وطن کے ناداراورمفلس خاندانوں کے زیرتعلیم بچوں جوکہ سکولوں کی فیسیں ادانہیں کرسکتے ان کی فیسیں اداکرنے کااعلان کیاہے ۔کویت ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے چیرمین محمدہلال السائرنےمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مسٹرکوتیبہ الغانم اس سے قبل بھی ناداراورمفلس خاندانوں کی امدادکرتے رہے ہیں لیکن جب ان کے علم میں آیاکہ کویت میں غیرملکی افراد کوبچوں کوفیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہورہے ہیں توانہوں نے ان بچوں کی سکول فیسیں اداکرنے کااعلان کیاہے ۔محمدہلال السائرنے کہاکہ ہم پہلے پانچ ہزاربچوں کی فیسیں اداکررہے تھے اوراب یہ تعدادتیرہ ہزارتک پہنچ جائے گی تاکہ کوئی بھی بچہ زیورتعلیم سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے کہاکہ کویت کی ترقی میں پاکستانیوں سمیت دیگرغیرملکیوں کااہم کردارہے ۔