استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمامیرقاسم کوپھانسی دینے پرترکی کاشدیدردعمل سامنے آگیاجس سے بنگلہ دیش حکومت کوشدیدجھٹکالگاہے ۔ترکی نے بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے الزام میں جماعت اسلامی کے رہنمائ میرقاسم علی کوپھانسی دیئے جانے پردکھ اورگہرے غم کااظہارکیاہے ۔ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف جاری بیان میں میرقاسم کی پھانسی کوافسوسناک قراردیا۔ترک وزارت خارجہ نے کہاکہ 1971کی جنگ کوبنیادبناکرایک اہم جماعت کے رہنمائوں کوپھانسیاں دینے اوردیگرسزائیں دینے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔بیان میں کہاگیاکہ بنگلہ دیش کی حکومت کی اس غلط روش کی وجہ سے بنگلہ دیش میں بے چینی پھیل سکتی ہے ۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما میرقاسم علی کوپاکستان سے محبت کی پاداش میں دوروزقبل سزائے موت دی تھی ۔