ریاض /صنعاء (مانیٹر نگ ڈیسک)سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے نجران کے قریب ایک کارروائی کے دوران یمنی باغیوں کے زیراستعمال میزائل لانچنگ پیڈ تباہ کردیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی فورسز نے توپخانے کی مدد سے نجران کے سرحدی علاقے کے قریب قائم یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جس کے نتیجے میں الحثیرہ، الموسم اور الطوال کے مقامات پر باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔
عسیر کے علاقے الربوعہ، سرحدی گذرگاہ علب اور اس کے مضافات میں پچھلے چند روز سے جاری جھڑپوں کے بعد حالات قدرے پرسکون ہیں۔ ان علاقوں میں حالیہ ایام میں ہونے والی لڑائی میں درجنوں حوثی باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔جنوبی سعودی عرب کے سرحدی علاقے ظہران میں جنگی طیاروں کو محو پرواز دیکھا گیا ہے۔ جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے اندر صعدہ، نھم اور ارحب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔
سعودی عرب کی بڑی کامیابی ، دشمن کی فوج میں کھلبلی مچ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں