پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حامد کرزئی نے بھارت میں پاکستان کیخلاف حدیں پارکرلیں،اہم چیز کی ڈیمانڈ پر بھارت کا حیرت انگیزطورپر انکار

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)حامد کرزئی نے بھارت میں پاکستان کیخلاف زہر اگلنے کی حدیں پارکرلیں،اہم چیز کی ڈیمانڈ پر بھارت کا حیرت انگیزطورپر انکار،حامد کرزئی نے کہا سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کا مقابلہ بے حد ضروری ہے اور اس حوالے سے افغانستان کو فوجی سازو سامان کی شدید ضرورت ہے تاکہ وہ خطرات سے نمٹ سکے لیکن انڈیا نے ہمیں کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے فوری طور پر ہماری ضرورت پوری نہیں کرسکتا،افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ بھی پاکستان کو اپنے پڑوسیوں کے خلاف دہشتگردی اور مذہبی انتہا پسندی کا استعمال روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔انڈین تھنک ٹینک کے سامنے تقریر کرتے ہوئے سابق افغان صدر نے کہا کہ افغانستان میں شدت پسند تنظیم داعش کو پروان چڑھانے میں سرحد پار کی ایجنسی ملوث ہے ٗہم جانتے ہیں کہ افغانستان میں داعش غیر ملکی جنگجوؤں پر مشتمل ہے اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ان جنگجوؤں کی ڈور سرحد پار سے ہلائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان جہاد میں شروع کی جانے والی قدامت پسندی کا خمیازہ پاکستان اب بھی بھگت رہا ہے۔ پچھلے ہفتے ہی پاکستان کا سب سے پڑھا لکھا طبقہ کوئٹہ کے حملے میں مارا گیا ٗاس سب کے باوجود ہم پاکستان سے اپیلیں کر رہے ہیں کہ ہمیں اچھے تعلقات قائم کرنے چاہئیں تاکہ ہم دنیا کو دکھا سکیں کہ مذہب اچھے مقصد کیلئے ہوتا ہے ٗحامد کرزئی نے کہا سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کا مقابلہ بے حد ضروری ہے اور اس حوالے سے افغانستان کو فوجی سازو سامان کی شدید ضرورت ہے تاکہ وہ خطرات سے نمٹ سکے لیکن انڈیا نے ہمیں کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے فوری طور پر ہماری ضرورت پوری نہیں کرسکتا۔ پاکستان میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت بہت سے سیاسی رہنما موجود ہیں جو پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور وہ خطے میں میری امن کی درخواست پر ضرور غور کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…