نئی دہلی (نیوز ڈیسک) کشمیر کا بھارت کے ہاتھ سودا کرنے والے مہاراجہ ہری سنگھ کے بیٹے نے بھی کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ اور اندرونی معاملہ قرار دینے کا بھارتی موقف مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر کرن سنگھ نے کشمیر کو بھارتی ریاست کہنے کے دعووں کو جھوٹ قرار دیا۔ ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ وہ اس معاہدے کے گواہ ہیں اور کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ کبھی تھا اور نہ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دیکر پاکستان سے مذاکرات سے انکار نہیں کر سکتا۔