ریاض (مانیٹر نگ ڈیسک) ریاض میں بن لادن کمپنی کے پاکستانی ملازمین کا احتجاج جاری ہے ، نو ماہ کی تنخواہیں دینے کا مطالبہ، کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں ، متاثرین کی پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ریاض میں پھنسے پاکستانیوں نے بتایا کہ بن لادن کمپنی نے 9 ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں ۔ کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں رہا ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مسائل حل کرانے کی اپیل کی ہے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سفارتخانے سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔