جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اسامہ بن لادن کے بیٹے سعودی عرب حکومت کیخلاف کھل کرسامنے آگئے، آڈیو پیغام نے دنیابھرمیں ہلچل مچادی

datetime 17  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) بین الااقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے نے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سعودی عوام کو امریکی غلامی سے نجات کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہادشاہت کا خاتمہ کردیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے سائٹ انٹیلی جنس گروپ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حمزہ بن لادن نے اپنے حالیہ آڈیو پیغام میں سعودی عوام پر یمن میں قائم القاعدہ کے جزیرہ نما عرب گروپ (اے کیو اے پی) میں شمولیت کیلئے زور دیا تاکہ وہ جنگ کیلئے ‘ضروری تجربہ حاصل کرسکیں’۔القاعدہ کے سعودی اور یمنی گروپوں نے 2009 میں مذکورہ تنظیم کی بنیاد ڈالی تھی جسے بعد ازاں امریکا نے سب سے زیادہ خطر ناک گروپ قرار دے دیا۔واضح رہے کہ 2011 میں امریکی کمانڈوز نے پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں آپریشن کرکے اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا تھا، امریکا کی جانب سے اسامہ بن لادن کے گروپ القاعدہ پر 11 ستمبر 2001 میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔امریکی انٹیلی جنس حکام کے مطابق 23 سالہ حمزہ بن لادن اپنے والد کے بہت قریب تھے اور وہ انھیں تنظیم کے رہنما کے طور پر ‘گروم’ کررہے تھے۔اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے تقریبا 5 سال مکمل ہونے پر ماہرین کے مطابق القاعدہ کے موجودہ امیر ایمن الظوہرای کے مقابلے میں حمزہ بن لادن تنظیم کے اراکین میں نمایاں مقام حاصل کرتے جارہے ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ سعودی عرب اپنے دیگر اتحادی ممالک کی افواج کے ساتھ یمن میں القاعدہ، داعش اور حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔سعودی حکام نے 1994 میں اسامہ بن لادن سے اس کی سعودی نیشنلٹی واپس لینے کا اعلان کیا تھا، ان پر الزام تھا کہ انھوں نے سعودی شاہی خاندان اور امریکی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک فتویٰ دیا تھا۔رواں سال جولائی میں حمزہ بن لادن نے ایک آڈیو پیغام کے ذریعے اپنے والد اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین، افغانستان، شام، عراق، مصر، یمن اور صومالیہ میں مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے پر ہم امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے خلاف بم دھماکے اور شدت پسند کاروائیاں جاری رکھیں گے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…