نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دیدیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ نوجوان مظاہرین کی ہلاکتوں نے ہم سب کو تباہ کر دیا ہے، مودی اور ان کے وزیر داخلہ نے بیانات دیکر معاملہ سنگین بنایا۔کانگریس رہنما چدم برم نے کشمیر میں شورش کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ حکمراں جماعت اقدامات میں اعتدال پسندی سے کام لیتو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل افراتفری کی صورت حال ہے جسے روکنا ہوگا ،اس بحران کو وزیراعظم مودی ،وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیردفاع منوہر پاریکر کے بیانات نے سنگین بنادیا ہے۔