اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے بھارتی حکومت شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت میں بدعنوانی اور غنڈہ گردی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں نوکریوں کی کمی ہونے کی وجہ سے لوگ آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں جس کی وجہ سے بھارت کی مختلف ریاستوں میں اسی وجہ سے بے روزگار علیحدگی پسند تحریکوں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے کہا ہے کہ امریکہ کی تمام سکھ کمیونٹی نے بھارت کی جشن آزادی پر یوم سیاہ منایا گیا جس پر امریکی صدر اور کئی سینٹروں اور گانگریس کے نمائندوں کو خطوط بھی بھیجے گئے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ بھارت خود ایک دہشت گرد ملک ہے مود ی حکومتی انہیں بڑھاوا دے رہی ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والا سلوک کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ، انتہا پسند ہندوؤں نے ریاست میں اپنی ایک ریاست بنا رکھی ہے جس کا جو دل چاہتا ہے کرتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ خالصتان، کشمیر سمیت دیگر کئی ریاستیں آنے والے چند سالوں میں دنیا کے نقشے میں نظر نہیں آئیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ ہندوستان دوحصوں میں تقسیم ہو جائیگا۔