پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

تیاری کرلیں!ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،دوٹوک اعلان

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منتخب ہونے پر وہ تارکین وطن کی جانچ پڑتال کے عمل کو انتہائی سخت کر دیں گے،صدرمنتخب ہوکر کسی بھی ایسے ملک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیارہوں گا جو داعش کا خاتمہ کرنے میں امریکہ کی مدد کرے گا، جب عراق جنگ شروع ہوئی تھی تب انھوں نے اس کی مخالفت کی تھی،عراق میں تیل کے وسیع ذخائر پر دولت اسلامیہ کا قبضہ ہونے سے پہلے ہی امریکہ کو انھیں اپنے ہاتھ میں لے لینا چاہیے تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے’اسلامی انتہا پسندی‘سے نمٹنے کے لیے اپنی منصوبہ بندی پیش کی جس میں امریکہ آنے والوں کے لیے سخت سکریننگ کا ذکر بھی کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ آنے کے لیے درخواست دینے والوں کی سکریننگ کے عمل کے تحت پتہ لگایا جائے گا کہ وہ اعتدال پسند ہیں یا نہیں اور دوسرے مذاہب کے بارے میں کہیں وہ کٹر خیالات تو نہیں رکھتے۔اپنی تقریر میں انھوں نے اپنا یہ متنازع بیان نہیں دہرایا جس میں انھوں نے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا ’بانی‘ قرار دیا تھا اور نہ ہی انھوں نے اس شدت پسند گروہ کے خاتمے کے لیے اپنی عسکری سٹریٹجی بیان کی۔ڈونلڈ نٹرمپ نے کہاکہ وہ کسی بھی ایسے ملک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں جو دولت اسلامیہ کا خاتمہ کرنے میں امریکہ کی مدد کرے گا۔انھوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ جب عراق جنگ شروع ہوئی تھی تب انھوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔تاہم ماہرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ دعوی صحیح نہیں ہے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ عراق میں تیل کے وسیع ذخائر پر دولت اسلامیہ کا قبضہ ہونے سے پہلے ہی امریکہ کو انھیں اپنے ہاتھ میں لے لینا چاہیے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…