واشنگٹن(این این آئی)مریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق ہمارے موقف میں تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ امریکا مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاہم اس معاملے کے پر امن حل کے لیے تمام فریقین کو مل کر کوشش کرنا ہوگی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے، پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں ہے جب کہ کانگرس کمیٹی کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد روکے جانے پر اتفاق نہیں کرتے۔ پاکستان دہشت گردی سے بہت زیادہ نقصان اٹھا چکا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ الزبتھ ٹروڈو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرتشویش ہے۔انھوں نے بتایاکہ امریکا مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاہم اس معاملے کے پر امن حل کے لیے تمام فریقین کو مل کر کوشش کرنا ہوگی،ان کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات جلد ہونے چاہئیں، بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔ بھارت اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنائے، بھارت میں گوشت کھانے پر تشدد کا نشانہ بنانا بھی انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال پر تشویش ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ امریکا نے کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل نہیں کی، کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت دونوں کو مل کر حل کرنا ہے ،ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے، پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں ہے جب کہ کانگرس کمیٹی کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد روکے جانے پر اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے بہت زیادہ نقصان اٹھا چکا ۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک 60 کشمیری شہید اور 1500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں تشدد،بالاخر امریکہ بھی بول پڑا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































