جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت ویسے تو خود کو بڑا دعوایدار کہتا ہے بھارت میں ایک دفعہ پھر آزادی کے نعرے لگ گئے پھر کیا ہوا جا نئے

datetime 16  اگست‬‮  2016 |

بنگلورو( آن لائن ) بھارت ویسے تو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدارکہتا ہے لیکن صورت حال یہ کہ گزشتہ 70 برسوں سے اس نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو دبا کران پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور جب اس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کرتی ہیں تو ان پر غداری کے مقدمے درج ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ہوا ہے بھارت کے شہر بنگلورومیں جہاں ایک سیمینار کے دوران آزادی کے حق میں نعرے کیا لگے ہندو انتہا پسندوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پرغداری کا مقدمہ ہی درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو (بنگلور) میں گزشتہ ہفتے کے روز ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’’بروکن فیملیز‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا جس میں کئی کشمیری خاندانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ بنگلورو پولیس کے اعلی افسران بھی اس سیمینارمیں بطورِ خاص شریک تھے۔
اس دوران مبینہ طورپرگرما گرمی کی ابتداء اس وقت ہوئی جب کشمیری خاندانوں نے حاضرین کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اورکشمیریوں کے ساتھ روا رکھے گئے انسانیت سوزسلوک کی طرف مبذول کروانا چاہی۔ کشمیری خاندانوں کا کہنا تھا بھارتی فوج انہیں ان کے عقیدے اور ظاہری ناموں کی بنیاد پربلاوجہ ہراساں کرتی رہتی ہے، جس کے جواب میں اس موقعے پرموجود، کشمیری پنڈتوں کی ایک تنظیم نے بھارتی فوج کے اس رویّے کو بالکل درست قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کرڈالی۔نتیجہ یہ نکلا کہ ساری بحث مقررین اور منتظمین سے نکل کر حاضرین کے ہاتھوں میں چلی گئی اور حاضرین کے درمیان کشیدگی شدت اختیارکرنے لگی، وہاں موجود بھارتیا جنتا پارٹی اوراس کی سرکردہ طلبہ تنظیم ’’اکھل بھارتیا ودیارتھی پریشد‘‘ (اے بی وی پی) نے ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کے نعرے لگانا شروع کردیئے جن کے جواب میں کشمیری خاندانوں اوران کے مؤقف کی حمایت کرنے والوں نے بھی ہندوستان کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگانا شروع کردیئے۔حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کیلئے مقامی پولیس نے یہ پروگرام وقت سے پہلے ہی رْکوادیا۔ اے بی وی پی کی جانب سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف ہندوستانی قانون کی دفعات 124 اور154 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ البتہ ایڈیشنل کمشنر پولیس بنگلورو، چرن ریڈی کا کہنا تھا کہ ابھی سیمینار کے منتظمین یا شرکاء میں سے کسی کو بھی اس مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا ہے البتہ تفتیش مکمل ہوجانے کے بعد یہ کارروائی کی جائے گی۔اسی پر بس نہیں، بلکہ بی جے پی کرناٹک کے صدر، بی ایس یدورپّا نے بھی وہاں کے وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ کو ایک خط لکھ ڈالا جس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف سخت تادابی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یدورپّا کا الزام تھا کہ پروگرام میں ’’بھارتی فوج مردہ باد، بھارتی فوج واپس جاؤ، لیں گے لیں گے بھارت سے آزادی لیں گے جیسے نعرے لگوائے گئے‘‘ اور ’’ایسے ملک مخالف پروگرام کے منتظمین کے خلاف سرکاری ایکشن ہونا چاہئے۔‘‘انہوں نے بنگلورو میں ہونے والے اس واقعے کو جواہرلال نہرو یونیورسٹی، دہلی میں گزشتہ سال بھارت مخالف نعروں سے مماثل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے مزید واقعات کی روک تھام کیلئے فوری کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…