بیجنگ( آن لائن ) چینی میڈیا نے کہا ہے کہ بیجنگ پاک چین اقتصادی راہداری چھیالیس بلین ڈالر کا منصوبہ اگرچہ ترک نہیں کریگا تاہم پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات ہونے کے باعث تنازعہ کشمیر میں نہیں پڑیگا ۔ چینی اخبار گلوبل ٹائمز میں لکھے گئے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ سی پیک منصوبہ بھارت چین تعلقات میں ایک اور عدم ہم آہنگی پر مبنی عنصر ہے تاہم چین محض بھارت کے احتجاج پر اقتصادی راہداری کا یہ منصوبہ ترک نیں کریگا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درحقیقت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت سمیت کسی تیسرے فریق کو ہدف نہیں بنا رہا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج اپنے دورہ چین کے موقع پر اس منصوبے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواچکی ہیں تاہم چین بھارت کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے اس منصوبے پر کام آگے بڑھانا چاہتا ہے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین اگرچہ اس منصوبے پر کام جاری رکھے گا تاہم بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے لئے یکساں اقتصادی مفادات ہونے کے باعث چین مسئلہ کشمیر میں دلچسپی لینے سے گریز کریگا اوراس میں کوئی کردار نہیں ادا کریگا۔