بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی مظالم کیخلاف آواز کیوں اٹھائی؟ عالمی تنظیم کیساتھ بھارت کا شرمناک سلوک‘ اصلیت کھل گئی

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری ظلم وستم کے موضوع پر مباحثے کے دوران ملک مخالف نعرے لگانے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہندوستان چیپٹر کے خلاف ’بغاوت‘ کا مقدمہ درج کردیا گیا۔دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف بغاوت سمیت انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم پر الزام عائد کیا گیا کہ مباحثے میں ہندوستان مخالف نعرے لگائے گئے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 13 اگست کو ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں واقع یونائیٹڈ تھ?ولوجی?ل کالج میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک مباحثے کا انعقاد کیا گیا تھا، بحث کے دوران طالب علموں کے ایک گروپ نے ملک مخالف نعرے لگائے جس کے بعد کچھ طالب علموں نے ان کی مخالفت کی اور دونوں گروپوں میں جھڑپ ہوگئی۔حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے ملک مخالف نعرے لگائے جانے کے خلاف احتجاج کیا اور ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف ثبوتوں (ویڈیو ریکارڈنگ) کے ساتھ مقدمہ درج کروایا۔
پولیس نے انسانی حقوق کی تنظیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا۔اس حوالے سے ریاست کرناٹکا کے وزیر داخلہ جی پرامیشوار کا کہنا تھا کہ اس سیمینار کے انعقاد اور اس میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔خیال رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی جانب سے ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے مظالم کو انسانی حقوق کے خلاف ورزی قرار دے کر کشمیریوں کے انصاف کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے، جبکہ اس دوران مظاہروں اور احتجاج کے دوران ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اب تک تقریباً 60 سے زائد کشمیری ہلاک جبکہ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…