شاہ سلمان کاقابل تحسین اقدام, تمام حجاج کرام کیلئے شاندار اعلان, حکم جاری کر دیا

16  اگست‬‮  2016
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) خادم الحرمین الشریفین اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حجاج کرام کی حفاظت اور ان کی سہولیات کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ وہ فریضہ حج کی ادائی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کریں۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے کابینہ کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کے کونے کونے سے بیت اللہ کا حج کرنے کی غرض سے آنے والے فرزندان توحید کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے حجاج کرام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ تمام عازمین حج صرف عبادت کی ادائی پر توجہ دیں۔ سعودی عرب کے تمام ریاستی ادارے حجاج کے خادم بن کر کام کریں۔انہوں نے حج بیت اللہ کی غرض سے مملکت میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے زور دیا کہ حجاج کرام خود کو اللہ کی عبادت کے لیے وقف کر دیں۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے جاری کردہ تازہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ تمام حکومتی اور نجی ادارے اللہ کے مہمانوں کی آرام وراحت اور انہیں سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے توسیع حرم کے منصوبے کے ساتھ ساتھ مدینہ منورہ اور تمام مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی پر اربوں ریال خرچ کیے ہیں۔ ہم نے حجاج کی راہ میں حائل ہر قسم کی مشکل اور رکاوٹ ختم کرنے کی کوشش کی۔ بیرون ملک قائم سعودی سفارت خانوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ عازمین حج کو ویزوں کے اجراء میں ہر ممکن آسانی پیدا کریں۔ حجاج کرام کے بری، بحری اور فضائی راستوں سے مملکت میں آنے اور ان کے واپس اپنے ملکوں میں جانے تک ریاض حکومت اپنی خدمات جاری رکھے گی۔اجلاس میں 8 اگست کو پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایک اسپتال میں ہونے والی دہشت گردی کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے موجودہ مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…