نئی دہلی (آئی این پی)پاکستان پر الزام تراشی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی توہین کرنے پر بھارتی وزیراعظم کو ان کے چیف جسٹس نے ہی آئینہ دکھا دیا، جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے کہا کہ مودی کی تقریر انتہائی مایوس کن تھی، حقیقت بیان کرنے میں کوئی خوف محسوس نہیں کرتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے وزیراعظم مودی کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کو انتہائی مایوس کن قرار دیا ۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ہی مودی کو آئینہ دکھا دیا ، چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے کہا کہ دوسروں کی نہیں اپنی خبر لیجیے۔ٹی ایس ٹھاکر کا کہنا تھا کہ آج وہ جس منصب پر ہیں انہیں سچ کہنے میں کوئی خوف نہیں ہے، جسٹس ٹی ایس ٹھاکر چند ماہ قبل نریندر مودی کے سامنے ہی ان کی جھوٹی یقین دہانیوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔