منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری،نیوکلیئرسپلائرگروپ، چین نے بھارتی امیدوں پر پانی پھیردیا

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی(آئی این پی ) چین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور نیوکلیئر سپلائر گروپ( این ایس جی) میں پاکستان کی شمولیت کے معاملہ پر بھارتی تحفظات مسترد کر دیئے۔ ، چینی سفیرجمعہ کو مختصر دورے پر بھارت پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی ہم منصب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے چین میں ہونے والی جی20- کانفرنس اور بھارت میں ہونے والی برکس سمٹ کو کامیاب بنانے کیلئے بات چیت کی ، دونوں وزرائے خارجہ نے اپنی ملاقات میں کانفرنسوں کو کامیاب بنانے پر اتفاق کیا ، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ نے چینی وزیرخارجہ کے سامنے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اوران پر واضح کیا کہ بھارت اس منصوبے کی مکمل طورپر مخالفت کرتا ہے کیونکہ یہ منصوبہ آزاد کشمیر کے متنازعہ علاقے سے گزررہا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ چین وہ واحد ملک تھا جس نے نیوکلیئر سپلائر گروپ(این ایس جی ) میں بھارتی رکنیت کی مخالفت کی تھی اور اب چین جیش محمد کے مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کی بھی مخالفت کررہا ہے ، بھارت کا موقف ہے کہ مسعود اظہر بمبئی حملوں اور پٹھان کوٹ میں ہونیوالی دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ ہے جس کی وجہ سے اقوام متحدہ نے جیش محمد کو کالعدم قراردیکر مسعود اظہر کو دہشتگرد قراردیا ہے لیکن چین اسے یو این ایس ای 1276کمیٹی کی فہرست میں شامل کرنے کو تیار نہیں اور ا س نے تکنیکی طورپر اسے روک رکھا ہے ، بھارتی وزیر خارجہ نے چین پر زوردیا کہ وہ اس کا از سرنو جائزہ لے اور دہشتگردی کے بار میں اپنے’’ زیر و ٹالرنس‘‘ موقف کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے۔ چینی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے تحفظات کو تحمل سے سنا تا ہم انہیں یکسر مسترد کر دیا ۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک ایٹمی عدم پھیلاؤ ( این پی ٹی) کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے ا س لئے وہ این ایس جی کا رکن نہیں بن سکا جہاں تک مسعود اظہر کا معاملہ ہے بھارتی حکومت کو اس سلسلے میں پاکستان سے بات کرنی چاہئے جبکہ چین پاکستان راہداری منصوبہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ا س طرح چینی وزیر خارجہ نے بھارتی تحفظات اور شکایات کو مسترد کر دیا ، یادرہے کہ چینی وزیر خارجہ چین میں آئندہ ماہ ہونیوالی جی 20- کانفرنس اور بھارت میں اکتوبر میں ہونے والی برکس سمٹ کے سلسلے میں صلاح ومشورہ کیلئے بھارت آئے تھے ۔مبصرین کے مطابق بھارت کی طرف سے اس موقع پر سی پیک ،مسعود اظہر اور این ایس جی میں بھارت رکنیت کا معاملہ اٹھانا سفارتی آداب کیخلاف تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…