انقرہ (آئی این پی )ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار باقر میں پولیس سٹیشن کے باہر کار بم حملے میں 2 افسران سمیت 3افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار باقر میں پولیس سٹیشن کے باہرکار بم دھماکہ کیا گیا ۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کرد باغیوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ٹی وی چینلز پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکہ اتنا زیادہ شدید تھا کہ اس کی وجہ سے دور دور تک عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ دھماکے کی وجہ سے پولیس سٹیشن کی عمارت تباہ ہوگئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار بم حملے کے نتیجے میں پولیس کے 2 افسران سمیت 3 افرادہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
ترکی میں پولیس سٹیشن کے باہر کار بم دھماکہ،متعددہلاک و زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































