منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان میں بڑے خطرے کی گھنٹی بج گئی،خود کش حملے اب کون کررہاہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں بڑے خطرے کی گھنٹی بج گئی،خود کش حملے اب کون کررہاہے؟ حیرت انگیز انکشاف، افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبے نورستان میں جاری آپریشن کے دوران مبینہ طور پر خود کش جیکٹس پہنی ہوئی 2 لڑکیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا نے افغان وزارت دفاع کے جاری بیان کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ضلع ولسوالی وایگل میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 27 افراد میں مذکورہ لڑکیاں بھی شامل تھیں بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران 31 افراد زخمی بھی ہوئے۔
افغان سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں 2خودکش بمبارخواتین اور اہم کمانڈروں سمیت 102شدت پسند ہلاک ، 115زخمی ، 11افغان فوجی بھی مارے گئے ، کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب بم حملہ، 3افراد زخمی
گزشتہ 24گھنٹوں میں سیکورٹی فورسز نے صوبہ ننگرہار،نورستان ،لوگر،غزنی،پکتیا،پکتیکا،خوست ،قندھار،فرح ،غور،بلغ،فریاب،بغلان،سرائے پل،تخار،قندوز اور ہلمند میںآپریشن کیے، سیکورٹی فورسز کو آرٹلری اورفضائی مدد بھی حاصل تھی ،ترجمان وزارت دفاع
کابل (آئی این پی) افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں 2خودکش بمبار لڑکیوں اور اہم کمانڈروں سمیت 102شدت پسند ہلاک اور 115زخمی ہوگئے جبکہ 11افغان فوجی بھی مارے گئے ،ادھر کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب بم حملے میں 3افراد زخمی ہوگئے ۔پیر کو افغان میڈیا کے مطابقنیشنل سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں75شدت پسند ہلاک اور 84زخمی ہوگئے ۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں افغان سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف صوبوں میں انسداد دہشتگردی آپریشن کیے ہیں جس میں 75شدت پسند ہلاک اور 84زخمی ہوگئے جبکہ 2کو گرفتارکرلیا گیا ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو آرٹلری اورفضائی مدد بھی حاصل تھی ۔آپریشن صوبہ ننگرہار،نورستان ،لوگر،غزنی،پکتیا،پکتیکا،خوست ،قندھار،فرح ،غور،بلغ،فریاب،بغلان،سرائے پل،تخار،قندوز اور ہلمند میں کیے گئے ۔ہلاک ہونے والوں میں شدت پسندوں کے متعدد کمانڈر بھی شامل ہیں۔افغان وزارت دفاع کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 11افغان فوجی بھی ہلاک ہوگئے ۔ادھر مشرقی صوبہ نورستان میں سیکورٹی فورسز نے 2خودکش بمبار لڑکیوں کو آپریشن کے دوران ہلاک کردیا۔وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ضلع وانٹ ویگل میں کیے گئے آپریشن کے دوران مارے جانے والے 27جنگجوؤں میں 2خودکش بمبار لڑکیاں بھی شامل ہیں۔آپریشن کے دوران 31شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب بم حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مقناطیسی بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والے عام شہری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…