پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ٓامریکہ کا طیارہ گر کر تباہ ، ہلاکتیں

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ریاست الاباما میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ ہلاک ہونے تین شادی شدہ جوڑے تھے۔حکام کے مطابق ٹسکالوسا کے ایئر پورٹ سے پرواز کے فوری بعد جہاز سے خرابی کا پیغام موصول ہوا اور رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق جہاز میں سوار تینوں جوڑے فلوریڈا میں ڈینٹل کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس اوکسفرڈ جا رہے تھے۔ جہاز میں کوئی بچہ سوار نہیں تھا تاہم حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے 11 بچے ہیں۔
ٹسکالوسا کے قریب نارتھ پورٹ کیمونٹی کے میئر کے مطابق جہاز ایئر پورٹ کے قریب درختوں میں گر کر تباہ ہو گیا اور امدادی عملہ تین منٹ کے اندر جہاز کے ملبے تک پہنچ گیا تھا۔الاباما کے ٹی وی نے ایک رشتہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دندان ساز میاں بیوی جیسن اور لی شامل ہیں۔دونوں کے تین بچے تھے اور ان کی عمر دس، سات اور پانچ برس ہے جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک اور میاں بیوی کے پانچ بچے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…