ہینگ ژاؤ (آئی این پی)چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ سے ایک مال بردار گاڑی روسی شہر شیلیا بنسک کے لئے روانہ ہو گئی ، یہ گاڑی اسی روٹ پر جارہی ہے جو قدیم شاہرائے ریشم کے نام سے معروف ہے جس ٹرین کی آمد ورفت سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے ، ایکس8024مال بردار گاڑی چینی شہر یی وو سے ہفتہ کی صبح اس روٹ پر روانہ ہوئی جو مشرقی چین کے برآمدی مرکز کو یورپ سینٹرل اور مغربی ایشیاء سے ملاتا ہے ، یہ مال بردار گاڑی ہفتہ وار روانہ ہوتی ہے اور 7200کلومیٹر کا سفر 8دنوں میں طے کر کے اپنی منزل پر پہنچتی ہے ، اس سے قبل بحری جہاز کے ذریعے یہی سامان 35دنوں میں روس پہنچایا جاتا تھا ۔یا درہے کہ مال گاڑی کے ذریعے مال بھیجنے پر بحری راستے کی نسبت ایک چوتھائی اور سڑک کے ذریعے ایک تہائی وقت صرف ہوتا ہے جبکہ ہوائی راستے سے سامان بھیجنے کی نسبت مال گاڑی پانچ گنا سستی پڑتی ہے ۔