پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری ، نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور مولانامسعود اظہر ،بھارت اور چین میں بڑا بریک تھرو،پاکستان کے بارے میں اہم مطالبہ کردیا

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اپنے تحفظات ، نیوکلیئر سپلائرز گروپ(این ایس جی)کی رکنیت ، جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی جس کے دوران خارجہ سیکریٹری کی سطح پر باہمی تعلقات کے مختلف پہلوں پر بات چیت کے لیے نئے میکنزم پر رضامندی ظاہر کی گئی۔سشما سوراج نے این ایس جی کی رکنیت کے انڈین دعوے کے متعلق بات کی اور دونوں رہنماوں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ جلد ہی اس سلسلے میں اسلحے کی عدم توسیع کے اعلی اہلکاروں کے درمیان ملاقات ہوگی۔چار گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران سشما سوراج نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں چین اور پاکستان کی اقتصادی راہداری کے متعلق بھارت کے خدشات کا اظہار بھی کیا۔انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان سرحد کے حالات کا جائزہ لیا اور امن و امان بحال کرنے کے لیے مزید اقدامات پر گفتگو کی۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ سرکاری دورے پر ان دنوں بھارت میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ جون میں این ایس جی کے 48 ممالک کے اجلاس میں چین نے بھارت کی رکنیت کے دعوے کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی تھی کہبھارت نے جوہری اسلحے کے عدم پھیلا کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔بھارت کا کہنا تھا کہ چین واحد ملک تھا جس نے اس کی مخالفت کی تھی بھارت نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی حوالگی کے بارے میں چینی موقف پرسوال اٹھائے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے جیش محمد کے سربراہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ چین نے تکنیکی بنیاد پر ان پر پابندی لگا رکھی۔اس سے قبل چینی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی جہاں این ایس جی اور دوسرے اہم امور پر گفتگو کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…