انقرہ (این این آئی)ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کی باقاعدہ درخواست کر دی گئی ہے اور ترکی اس مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم بن علی یلدرم نے ایک مرتبہ پھر گزشتہ ماہ ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کی ذمہ داری امریکا میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے مسلم مبلغ فتح اللہ گولن پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ہرحال میں گولن کو ترکی کے حوالے کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کی 24 تاریخ کو امریکی نائب صدر جوبائیڈن بھی ترکی پہنچ رہے ہیں، جب کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی اگلے ماہ ترکی کا دورہ کریں گے۔یلدرم نے مزید کہاکہ ترکی میں امریکا مخالف جذبات میں کمی یا زیادتی کا دارومدار بھی اسی معاملے پر ہے،وزیراعظم یلدرم نے بتایا کہ بغاوت کی اس کوشش کے بعد سے اب تک 81 ہزار سے زائد ملازمین کو معطل کیا جا چکا ہے، جس میں تین ہزار سے زائد فوجی بھی شامل ہیں۔
گولن کو حوالے کرنے کا تنازعہ،ترکی کاامریکہ کیخلاف انتہائی اقدام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































