منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ میں معروف مسلمان مذہبی شخصیات کوفائرنگ کرکے شہید کردیاگیا،مسلمانوں میں شدید غم و غصہ کی لہر

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)امریکی شہر نیویارک میں نامعلوم مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد اور ان کے ایک نائب شہید ہو گئے ،واقعے کے بعد مقامی مسلمان برادری کے لوگ جائے وقوعہ پر احتجاج کے لیے جمع ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی پولیس نے بتایا کہ نیویارک کے علاقے کوئنز میں اس وقت امام پر فائرنگ کی گئی جب وہ ایک گلی میں پیدل جا رہے تھے۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مسلح شخص نے عقب سے دونوں کے سر پر گولی ماری۔فائرنگ میں امام کے نائب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔55 سالہ امام مولانا اخون جی دو برس قبل بنگلہ دیش سے نیویارک منتقل ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں مل کہ امام کو ان کے عقیدے کی بنیاد پر ہدف بنایا گیا۔مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے امام اور زخمی ہونے والا 64 سالہ دوسرا شخص کوئنز میں واقع ایک مسجد سے تھوڑی دور نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے بعد مقامی مسلمان برادری کے لوگ جائے وقوعہ پر احتجاج کے لیے جمع ہو گئے ۔مسلمان برادری کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ نفرت پر مبنی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک محرکات کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔جائے وقوعہ سے ایک مسلح شخص کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔کوئنز کی مسجد کے قریب رہائش پذیر ملت الدین نے بتایا کہ’اس طرح کی صورتحال میں ہم خود کو مکمل طور پر غیر محفوط محسوس کر رہے ہیں، یہ واقعی ہمارے لیے خوف کا باعث ہے، ہمارے مستقبل کے لیے خطرہ ہے اور اپنے علاقوں میں نقل وہ حرکت پر خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…