تہران(این این آئی)ایران نے ترکی کے لئے سیاحت پر عائد پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی کبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان بھرام قاسمی نے بتایا کہ ایرانی سیاحتی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ کہ وہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر سیاحتی ٹورز ترتیب دینے سے گریز کریں۔ترک وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بھرام قاسمی نے اعلان کیا کہ ایرانی سیاحتی کمپنیاں ترکی میں اپنے نمائندگان اور معاصر ترک ٹور آپریٹرز کے ساتھ مل کر سیاحتی ٹور ترتیب دینے میں آزاد ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے حالیہ دورہ ترکی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے اسے انتہائی کامیاب قرار دیا اور بتایا کہ اس دورے میں باہمی تعاون کے متعدد منصوبوں اور شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ 15 جولائی کو ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایران نے سیاحتی کمپنیوں کو ترکی کے لئے ٹور ترتیب دینے سے روک دیا تھا تاکہ ایرانی شہریوں کی زندگی کو لاحق خطرات سے بچا جا سکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































