جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ایران نے اہم ملک کو بڑی خوشخبری سنا دی ، بڑااعلان کر دیا

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے ترکی کے لئے سیاحت پر عائد پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی کبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان بھرام قاسمی نے بتایا کہ ایرانی سیاحتی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ کہ وہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر سیاحتی ٹورز ترتیب دینے سے گریز کریں۔ترک وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بھرام قاسمی نے اعلان کیا کہ ایرانی سیاحتی کمپنیاں ترکی میں اپنے نمائندگان اور معاصر ترک ٹور آپریٹرز کے ساتھ مل کر سیاحتی ٹور ترتیب دینے میں آزاد ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے حالیہ دورہ ترکی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے اسے انتہائی کامیاب قرار دیا اور بتایا کہ اس دورے میں باہمی تعاون کے متعدد منصوبوں اور شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ 15 جولائی کو ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایران نے سیاحتی کمپنیوں کو ترکی کے لئے ٹور ترتیب دینے سے روک دیا تھا تاکہ ایرانی شہریوں کی زندگی کو لاحق خطرات سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…