سی پیک پر چین اور بھارت آمنے سامنے بڑا اعلان کر دیا

14  اگست‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان نے چین کے ساتھ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی اور ہندوستانی کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ(این ایس جی) میں شمولیت کی مخالفت کا معاملہ اٹھایا اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق وزیر برائے امور خارجہ سشما سوراج نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات کے حوالے سے نئے مکینزم پر اتفاق کیا گیا۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پارریکر رواں ماہ واشنگٹن کا دورہ کریں گے اور یہ آٹھ ماہ کے دوران ان کا دوسرا دورہ امریکا ہوگا۔
ملاقات میں سشما سوراج نے پاک چین اقتصادی راہداری پر ہندوستان کے خدشات سے بھی چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان تین گھنٹے طویل ملاقات میں کشمیر کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا۔دونوں رہنماؤں نے سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور امن و استحکام کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔رپورٹس کے مطابق ہندوستانی وزیر دفاع کے دورہ امریکا کا اہم مقصد لاجسٹکس ایکسچینج میمورینڈم آف ایگریمنٹ پر دستخط کے حوالے سے کوشش کرنا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور ہندوستان نے اپریل 2016 میں اعلان کیا تھا کہ جلد ہی لاجسٹک سپورٹ معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…