جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

آزاد کشمیر میں 2017تک ترنگا لہرائے گا،بھارتی وزیرکی ہرزہ سرائی،حدسے آگے نکل گیا

datetime 13  اگست‬‮  2016 |

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم کے دفتر کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر تسلط کشمیر میں 2017تک ترنگا لہرائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جتیندر سنگھ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی آزاد کشمیر کو پاکستان کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے خود کو وقف کرنے کی کال کے بعد ہم نے ملک میں یہ پیغام پھیلانا ہے کہ ہم نے پاکستان کے زیر تسلط کشمیر کو آزاد کرانے کیلئے ایک اور آزادی کی لڑائی شروع کرنی ہے۔انکا کہنا تھاکہ اگلے سال تک ہم بڑی منزل حاصل کرلیں جب مظفر آبادمیں ترنگا لہرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔جتیندر سنگھ کا بیان وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کشمیر کے حوالے سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے آزاد کشمیر کے عوام کو بھی اسٹیک ہولڈر کے طور پر شامل کیا جائیگا۔مودی نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ مقبوضہ کشمیر می ں جاری بدامنی میں ملوث ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…