ریاض( آن لائن )سعودی عرب نے کہا ہے کہ اْس نے تین سعودی خواتین اور سات بچوں کو لبنان کے راستے شام جا کر جنگ میں شامل ہونے سے روک دیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق لبنانی حکام نے بیروت میں تین بہنوں اور اْن کے بچوں کو حراست میں لینے کے بعد ہوائی جہاز کے ذریعے واپس سعودی عرب روانہ کر دیا۔ ایس پی اے نے سعودی وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ان میں سے ایک کے شوہر نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اْس کی بیوی اپنی بہنوں اور اْن کے بچوں سمیت شام میں جا کر جنگ میں شامل ہونا چاہتی ہے۔ ایک تا دَس سال کی عمروں کے ان بچوں میں پولیس کو مخبری کرنے والے سعودی شہری کے بھی تین بچے شامل تھے۔