پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

اندرا گاندھی کا قتل ،بھارت میں پرانی تاریخ دھرانے کی تیاریاں مکمل

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اندرا گاندھی کا قتل ،بھارت میں پرانی تاریخ دھرانے کی تیاریاں مکمل،انڈیا کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل پر مبنی فلم کو سینسر بورڈ نے کانٹ چھانٹ اور چار مہینے کی تاخیر کے بعد ریلیز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 31 اکتوبر 1984 کو وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے ہی محافظوں نے ہلاک کر دیا تھا۔فلم’ ’31 اکتوبر‘‘ کے ہدایت کار شہرت یافتہ فلم ساز شیواجی لوٹن پاٹل ہیں اور اس میں سیف علی خان کی بہن اداکارہ سوہا علی خان اور ویر داس نے اداکاری کی ہے۔انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق فلم ساز ہیری سچدیو نے بتایا ہے کہ کئی پرتشدد مناظر کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔انھوں نے کہاکہ میں نے نو مناظر کو سینسر کرنے کو قبول کیا ہے۔ سینسر بورڈ کا کہنا تھا کہ بعض مناظر اور مکالمے مخصوص فرقے کو مشتعل کر سکتے ہیں اس لیے ان کو نکالنے کی ضرورت ہے۔’نظر ثانی کمیٹی نے ہمیں کئی بار فلم پھر سے پیش کرنے کے لیے کہا اور کئی مناظر کاٹ دیے جس کے سبب فلم کا دورانیہ چھ سے سات منٹ کم ہو گیا اور تمام گالی گلوچ کی جگہ بیپ کی آواز ہے یہاں تک کہ سالا لفظ پر بھی۔انھوں نے بتایا کہ چار مہینے کے انتظار کے بعد سینسر بورڈ ’سی بی ایف سی‘ نے فلم کی نمائش کی منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ 31 اکتوبر سنہ 1984 کو اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے ہی محافظوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔یہ فلم اب آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔فلم میں سوہا علی خان نے ایک خوفزدہ سکھ خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو کہ اپنے شوہر (ویر داس) اور جڑواں بیٹے اور ایک سالہ بیٹی کے ساتھ اس دن دہلی کے ایک علاقے سے دوسرے علاقے بھاگتی رہتی ہیں۔اس فلم کے لیے سوہا علی خان نے پنجابی زبان سیکھی ہے جبکہ ویر داس کو چار ماہ تک ایکشن کی تربیت لینی پڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…