نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دار پاکستان کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی۔ وہ بھارتی راجیہ سبھا(ایوان بالا) میں کشمیر کے مسئلے پر اظہار خیال کررہے تھے۔ایوان میں راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی جب کہ پاکستان سے اگر بات چیت کا عمل شروع ہواتووہ صرف آزاد کشمیر کے مسئلے پر ہوگا لیکن شاید راج ناتھ یہ بات بھول گئے کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے اورخود ان کے ملک کے ہی وزیراعظم جواہر لال نہرو نے اس مسئلے کے حل کے لئے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اوراقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کررکھا ہے۔راج ناتھ سنگھ کو ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اتنی تو شرم آئی کہ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بھارتی فوج کے تشدد کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں لیکن موصوف نے شہید کشمیریوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ،بھارتی وزیرداخلہ نے پاکستان پر حیرت انگیز الزام عائد کردیا،مضحکہ خیز دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































