اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانیت ہی ختم ہوگئی،کوئٹہ حملے پر بھارت میں ایسا ردعمل کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا، تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے معروف صحافیوں نے اس وقت دنیا کو اپنا اصلی گھناؤنا چہرہ دکھادیا جب انہوں نے ایک دوسرے کو ٹوئٹر کے ذریعے پاکستان کے اہم شہر کوئٹہ میں بم دھماکے پر مبارکبادیں دیں ،معروف بھارتی صحافیوں رام گوہا اور نیتن جوشی کے درمیان ہونیوالے ٹوئٹس نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے اور بھی واضح کردیا نیتن جوشی نے رام گوہا کو ٹویٹ کیا میں لکھا کہ جو لوگ وانی کو سپورٹ کررہے تھے انہیں مبارک ہو کہ ایسی ہی ذہنیت رکھنے والے لوگوں نے کوئٹہ دھماکہ کیا ہے اس کے جواب میں رام گوہا نے کوئٹہ دھماکے کی مبارکباد دی،پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے نیوز اینکر نے بھارتی صحافیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو کئے جانے والے ٹویٹس دکھائے۔۔