ریاض ( این این آئی)دوسری بار حج یا عمرہ کرنے والوں پر ویزا فیس لاگو کر دی گئی ہے ۔ویزا فیس لاگو کرنے کا فیصلہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کے تحت پہلی مرتبہ آنے والے عازمین حج و عمرہ سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ دوسری مرتبہ آنے والے عازمین حج سے دو ہزار ریال ویزا فیس وصول کی جائے گی ۔ سعودی کابینہ کے مطابق ٹرانزٹ ویزا کے فیس 300 ریال مقرر کر دی گئی ہے جبکہ سعودی بندرگاہوں پر ویزا فیس 50 ریال ہو گی۔