اسلام آباد(آن لائن) بھارت کی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کالیکھو پول نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے چند ہفتے قبل ہی کالیکھو پول کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے اور کانگریس کی حکومت بحال کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔رپورٹ کے مطابق کالیکھو پول کی عمر 47 سال تھی اور ان کی لاش ایتا نگر میں واقع وزیراعلیٰ ہاؤس میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔واضح رہے کہ دسمبر 2015 تک کالیکھو سیاسی جماعت کانگریس کے ساتھ تھے لیکن پھر انہوں نے اسمبلی میں موجود بعض ارکان کے ساتھ مل کر بغاوت کردی تھی، وفاق نے 26 جنوری کو گورنر راج نافذ کردیا تھا اور کانگریس کے 21 ارکان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کے بعد کالیکھو فروری میں وزیر اعلیٰ بن گئے تھے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے ریاست میں گورنر راج کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دے کر اس دور میں ہونے والی تمام تقرریاں کالعدم قرار دے دی تھیں۔واضح رہے کہ کالیکھو کا تعلق اروناچل پردیش کے پسماندہ ترین قبیلے کمن مشمی سے تھا اور وہ پہلی بار 1995 میں اسمبلی کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔وہ اپنے سیاسی کیریئر کے دوران وزیر خزانہ، توانائی اور وزیر صحت رہ چکے تھے اور وہ سماجی فلاح و بہبود کے بھی ایک سرگرم کارکن تھے، انہوں نے 80 کی دہائی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ہمسایہ ملک سوگ میں ڈوب گیا!! سابق وزیر اعلیٰ نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں