پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

تاریخ کے لاپرواہ ترین صدر۔۔۔ یہ خطاب کس کو ملا ؟ جان کر با لکل حیران نہیں ہونگے

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)رپبلکن نیشنل سکیورٹی کے 50 ماہرین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ’امریکی تاریخ کے سب سے لا پرواہ صدر ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 50 ماہرین کے گروپ جس میں سی آئی سے کے سابق ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن بھی شامل ہیں کا کہنا ہے کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر بننے کے لیے کردار، اقدار اور تجربے کی کمی ہے۔اس خط پر دستخط کرنے والوں میں سے کئی ایسے ہیں جنھوں نے اسی جیسے ایک خط پر مارچ میں دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔اس خط میں کہا گیا ہے کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ بطور رہنما امریکہ کی اخلاقی اتھارٹی کو کمزور کر رہے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ ان میں امریکی آئین پر یقین کی کمی کے ساتھ ساتھ، امریکی قوانین، اداروں، مذہبی برداشت، پریس کی آزادی اور آزاد عدلیہ کے بارے میں بنیادی علم کی کمی ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم میں سے کوئی بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دے گا۔اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’اس خط میں جن لوگوں کے نام ہیں ان سے دنیا میں اتنی خرابیوں کے لیے امریکیوں کو ضرور پوچھنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آگے آنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تاکہ اس ملک میں ہر کوئی جان سکے کہ دنیا کو اتنی خطرناک جگہ بنانے کے لیے کس کو الزام دینا چاہیے۔رپبلکن امیدوار نے کہا ہے کہ امریکہ نیٹو کے ساتھ اپنی وعدوں کی عزت کرے۔ انھوں نے اذیت دینے کی تائید کی اور مشورہ دیا ہے کہ جنوبی کوریا اور جاپان کو جوہری ہتھیاروں سے لیس ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…