نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ماہرین نے کہاہے کہ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار کرنے کیلئے اسلام آباد گئے تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مودی حکومت کے حامی سمجھے جانیوالے سیاسی تجزیہ نگار اشوک ملک نے کہاکہ بھارت کی جانب سے راج ناتھ سنگھ کو ہی کیوں بھیجا گیا، کسی جونیئر وزیر یا سرکاری افسر کو کیوں نہیں بھیجا گیا۔انہوں نے لکھا کہ بنگلہ دیش نے بھی تو اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات میں تلخی کی وجہ سے وزیر داخلہ کو بھیجنے سے گریز کیا۔اشوک ملک نے وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان کی دو وجوہات بیان کرتے ہوئے کہاکہ اگر راج ناتھ سنگھ نہ جاتے تو پاکستان کو یہ کہنے کا موقع مل جاتا کہ بھارت اسلام آباد میں ہونے والے سارک اجلاس کا بائیکاٹ کررہا ہے اور اس سے بھارت کو کوئی خاص فائدہ بھی نہیں ہوتا۔ان کا مزید کہناتھا کہ راج ناتھ سنگھ نے اسلام آباد جاکر نومبر میں ہونے والی سارک سربراہ مملک اجلاس میں نریندر مودی کی شرکت کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس عرصے میں کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا بھارتی وزیر اعظم ممکنہ طور پر پاکستان میں ہونے والی سارک سمٹ میں شرکت کریں گے اور راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کا دورہ کرکے اس کی بنیاد ڈال دی ہے۔
راج ناتھ کے دورہ پاکستان کا اصل مقصد کیا تھا؟بھارتی ٹی وی نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































