جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

برطانیہ کے اہم شہرمیں دھماکہ،فرانس میں آگ،13افرادجاں بحق،متعددزخمی

datetime 6  اگست‬‮  2016 |

گلاسگو( آن لائن )برطانوی شہرگلاسگوکے ریسٹورنٹ میں دھماکے سے متعددافراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دہشتگردی کی کارروائی ہو سکتی ہے۔دھماکہ ایک اطالوی ریسٹورنٹ ’’ لا ریویرا‘‘ میں ہوا جس سے ایک کا ایک حصہ گر گیا۔اس واقعہ کے بعد اطراف کی سڑکیں آمدورفت کیلئے بند کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ میڈیا کے مطابق ابھی تک اس دھماکے کی وجہ کا علم نہیں ہو سکا۔دریں اثناء فرانس کے مغربی شہر روئین کے ایک مشہور بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران کیک پر لگی موم بتیوں کے نتیجے میں آگ لگنے سے کم سے کم 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں،ہلاک ہونے والے تمام افراد کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہے۔’’برطانوی خبر رساں ادارے‘‘ کے مطابق فرانس کے مغربی شہر روئین کی معروف بار میں ایک سالگرہ کی تقریب منائی جارہی تھی کہ کیک پر لگی موم بتیوں سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 13افراد ہلاک جبکہ 6زخمی ہو گئے ،آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو پانے کے لئے فائر برگیڈ کی 50گاڑیوں نے حصہ لیا۔بار میں لگنے والی آگ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں ،ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آگ سیلنگ میں لگی اور لوگوں کی ہلاکتیں ممکنہ طور پر چھت میں استعمال ہونے والے مادے سے نکلنی والی زہریلی گیسوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔دوسری طرف فرانسیسی وزیر اعظم مینویل ویلز نے بار میں آگ لگنے کے نتیجے میں 13افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ فرانس کے وزیرِ داخلہ برنارد کیزینیو کے مطابق بار میں لگنے والی آگ اور ہونے والی ہلاکتوں پر سیکیورٹی اداروں نے تحقیق کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…