بونیر(آئی این پی ) افغان کوگا کیمپ بونیر سے بھی مہاجرین خاندان روانہ ،جاتے وقت رقت آمیز مناظر ،اہلیان علاقہ اور جانے والے خاندان ایک دوسرے سے مل کر آبدیدہ ہوگئے ،مزید خاندان بھی جانے کیلئے تیاری میں مصروف ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بونیر میں واقع افغان کوگا کیمپ سے حاجی ناؤس کے خاندان اپنے ملک افغانستان روانہ ہو گئے ،خاندان کے مرد اور خواتین پڑوسیوں سمیت بونیر کے مقامی لوگوں سے رخصت لیتے ہوئے دونوں طرف کے افراد رو پڑے ،جانے والے خاندان کے سربراہ اور افراد کا کہنا تھا کہ ہمارا سارا زندگی ،جوانی ،بچپن یہاں پُرامن طریقہ سے گزری ہے ،یہاں کے لوگ ،یہاں کی حسین وادیاں ،علاقہ کی رسم و رواج اور حسن سلوک ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، بونیر کے عوام کا تعلق زندگی بھر نہیں بول سکتے ،یہاں کے لوگوں نے محبت اور پیار دیاہے اور اپنے گھر کے افراد کی طرح ہمیشہ سلوک کیا ہے ،جانے والے خاندان کو دور دور تک مقامی لوگ ہاتھ ہلاکر سلام کرتے رہے ،اس وقت مقامی لوگ بھی آبدیدہ ہوگئے ۔