ویانا(این این آئی)آسٹریا نے ترکی کی جانب سے ویانا پر کیے جانے والے زبانی حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ترک حکومت کو محتاط طرزِ عمل اختیار کرنے کے لیے کہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے پہلے ویانا حکومت نے ترکی کے ساتھ یورپی یونین کی رکنیت کے موضوع پر مذاکرات روک دینے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر ترک وزیر خارجہ مؤلود چاوش اولو نے آسٹریا کو ’انتہا پسندانہ نسل پرستی‘ کا گڑھ قرار دیتے ہوئے ہدفِ تنقید بنایا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریا کے چانسلر کرسٹیان کَیرن نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ کہا تھا کہ ترکی کے جمہوری معیارات ہرگز اس پیمانے کے نہیں کہ اْسے یونین میں شامل کیا جا سکے۔