منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک دھماکوں سے گونج اٹھا، یکے بعد دیگرے 3دھماکے، ہلاکتیں

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی )افغانستان کے مختلف شہروں میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں افغان سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں 61شدت پسند ہلاک اور 53زخمی ہوگئے جبکہ 10افغان فوجی بھی مارے گئے ،داعش نے جاسوسی کے الزام میں 2افراد کے سرقلم کردیئے ۔ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ہونیوالے دھماکے میں 5پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر پولیس فورسز بھی شامل ہے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان سلیم صالح نے بتایا ہے کہ ضلع خاک جبار میں بم دھماکے مین پبلک آرڈر پولیس فورس کے کمانڈر سمیت 5اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔انکا کہنا تھاکہ جنرل عبدلستار ہاشمی لوگر سے کابل جارہے تھے کہ راستے میں انکی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی ۔تاحال طالبا ن سمیت کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ دوسری جانب جنوبی صوبہ پکتیا میں مختلف مقامات پر دو دھماکے کیے گئے جس میں ایک ہی خاندان کے5 افراد سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان نقیب احمد اتل نے بتایا ہے کہ ضلع سامکانائی میں ہونے والے پہلے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد اس وقت اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب انکی گاڑی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ٹکرا گئی ۔ترجمان نے بتایا ہے کہ 5مزید افراد اسی ضلع میں ایک اور دھماکے میں ہلاک ہوئے جس میں ٹریکٹر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔طالبان سمیت کسی بھی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔طالبان عسکریت پسند اور دیگر گروپوں کے شدت پسند اکثر سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے آئی ای ڈی استعمال کرتے ہیں تاہم اس میں اکثر شہری نشانہ بنتے ہیں۔مشرقی صوبہ ننگرہار میں شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے جاسوسی کے الزام میں 2افراد کے سر قلم کردیئے ۔مقامی حکام کاکہنا ہے کہ دونوں افراد کو ضلع کوٹ میں پھانسی دی گئی ۔عسکریت پسندگروپ کے ہمددروں نے دونوں افراد کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی ہیں۔دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں افغان سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں 61شدت پسند ہلاک اور 53زخمی ہوگئے جبکہ 10افغان فوجی بھی مارے گئے ۔وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ آپریشن گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ ہلمند ،خوست،ننگرہار،غزنی ،کنڑ،لوگر،ارزگان اور فرح میں کیے گئے ۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع نادعلی میں 13شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ صوبہ خوست کے ضلع موسیٰ خیل میں بھی 13شدت پسند مارے گئے ۔مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں داعش کے 21شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔وزارت دفاع کے مطابق غزنی صوبہ کے ضلع آندر میں آپریشن کے دوران 10طالبان ہلاک ہوگئے کنڑ ،لوگر،ارزگان اور فرح میں علیحدہ علیحدہ آپریشن کے دوران 4شدت پسند مارے گئے ۔وزارت دفاع کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کیے گئے انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران 10افغان فوجی بھی مارے گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…