ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

مسلمان ملک کی مساجد کو کن عمارات میں تبدیل کیا جانے لگا ؟ افسوسناک انکشاف

datetime 6  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تاجکستان میں مساجد کو ہوٹلوں اور تفریحی مراکز میں تبدیل کیا جانے لگامسلمان اکثریت والی وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان میں حال ہی میں اسلامی نام رکھنے اور حجاب پر پابندی کے بعد مساجد کو بند کیے جانے کی ایک نئی مہم شروع ہو گئی ہے۔ اس مہم کا آغاز ’’خوجاند ‘‘ شہر کی مقامی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں مساجد کو قہوہ خانوں ، سلائی کڑھائی سکھانے اور بچوں کے کھیل کود کے مراکز میں تبدیل کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق خوجاند شہر کے میئر نے بتایا کہ انہوں نے ان مساجد کو سلائی کڑھائی کے مراکز میں تبدیل کرنا شروع کیا ہے جو حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی ہیں اور شہر کی وہ تمام مساجد جو 100 مربع میٹر پر بنائی گئی ہیں بندکی جارہی ہیں ، چیئرمین بلدیہ نے شہر کے علما کرام اور مساجد کے خطباء4 کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اسلامی شریعت کے اصولوں کے بارے میں جاہل مطلق قرار دیا۔ یادرہے کہ تاجکستان کے خوجاند شہر میں 45 مساجد ہیں جن میں سے 5 بڑی مساجد اور دیگر چھوٹی ہیں۔ مسلم اکثریتی ملک میں کل رجسٹرڈ مساجد کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…