نیویارک(آئی این پی)امریکی سی آئی اے کے سابق قائمقام ڈائریکٹر مائیکل مورل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جاہل اور غیر ذمہ دار شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکی سیکورٹی کیلئے خطرہ ہیں۔نیویارک ٹائمز میں اپنے لکھے گے مضمون میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دار بیانات نے امریکی سیکورٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے وہ ملک کی سیکورٹی کے معاملات سے نابلد ہے اسکی لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی وجہ سے بعض محاذ پر ہم ڈیفنسنگ پوزیشن اختیار کیے ہوئے ہیں جو شخص جذباتیت میں ملکی مفادات کو مدنظر نہ رکھے، وہ کس طرح ملک کمانڈرانچیف بن سکتا ہے ۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کے حوالے سے کہا کہ ایسی سوچ ہماری جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔ مسلمانوں کی حب الوطنی پر شک کرنا بلاجواز اور غیر منطقی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور ایسے بیانات دہشت گردوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا پتہ کہ سی آئی اے جیسے ادارے میں کتنے مسلمان افیسر دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ، میں ایک ایسے مسلمان افیسر کو جانتا ہوں جس نے دس سال تک سی آئی اے کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کیا اور انمٹ نقوش چھوڑے اور اس مسلمان افیسر کی گرانقدر خدمات نے امریکہ کو محفوظ بنانے کے لیئے اپنا اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن نے چار سال سیکرٹری آف اسٹیٹ کے عہدہ پر کام کیا میں اس بات کا گواہ ہوں کہ وہ ایک باصلاحیت خاتون ہے اور وہ صدر بن کر امریکہ کی نیک نامی میں اہم کردار ادا کریگی۔ وہ نیشنل سیکورٹی کے بارے میں پوری طرح دسترس رکھتی ہے ۔انہوں نے اپنے مضمون میں یہ بھی انکشاف کیا کہ جب اسامہ بن لادن کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیئے منصوبہ بندی کی جارہی تھی تو اس آپریشن کے لیئے ہیلری کلنٹن بڑی اگریسو تھی اس آپریشن کے دو دن بعد وائٹ ہاوس میں صحافیوں کا سالانہ ڈنر ہونا تھا کچھ نے کہا کہ اس آپریشن کو صحافیوں کے ڈنر تک ملتوی کر دیا جائے لیکن اس موقع پر ہیلری کلنٹن نے کمال جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا صحافتی ڈنر کو گولی ماریں ہم یہ آپریشن کسی صورت بھی ملتوی نہیں کر سکتے ۔
اُسے کیا پتہ کہ سی آئی اے جیسے ادارے میں کتنے مسلمان آفیسر زدیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور۔۔۔! معروف امریکی اخبار کے مضمون کس کے بارے تھا ؟ آپ ضرور پڑھنا چاہیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































