اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے مغربی شہر روئین کے ایک بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے کم سے کم 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانس کے وزیر داخلہ برنارد کیزینیو کا کہنا ہے کہ کیوبا لبری نامی بار کے بیسمنٹ روم میں جمعے اور ہفتے کی رات لگی۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 50 سے زائد فائر فائیٹرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ فرانس کے وزیر داخلہ برنارد کیزینیو کے مطابق اس حوالے سے تحقیق کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایک دوسری اطلاع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کیک پر رکھی جانے والی موم بتیاں ہو سکتی ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں ۔