ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

بھارت اور امریکہ کی دوستیاں ، امریکہ نے بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 6  اگست‬‮  2016 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ترین امریکی ایف سولہ طیارے بھارت میں تیار کئے جائیں گے۔امریکہ کی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے کہا ہے کہ وہ بھارتی فضائیہ کے تعاون سے جدید ترین ایف 16 طیارے، ہندوستان میں تیار کرنے کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔ لاک ہیڈ مارٹن کے ڈائریکٹر ٹرید پروموشن رینڈل ایل ہاورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان اور دیگر ملکوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جدید ترین ایف 16 طیاروں کی پروڈکشن لائن ٹیکساس سے بھارت منتقل کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ انہوں نے بھارت کو دی جانے والے اس پیشکش کو انتہائی غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف 16 طیارے نہ صرف بھارت میں تیار ہوں گے بلکہ بھارتی فضائیہ انہیں استعمال بھی کرسکے گی۔ انہوں نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر ہندوستان کے اعتراض کے بارے میں کہا کہ یہ معاملہ بھارت اور امریکہ کی حکومتوں کے درمیان حل ہونا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت کے پاس جنگی طیاروں کے 33 اسکواڈرن ہیں اوربھارت قدیم ترین مگ 21 اور مگ 27 طیاروں کے اسکواڈرن کو اپنے فضائی جنگی بیڑے سے عنقریب خارج کرنا چاہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…