ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش نے آن لائن نیوز فراہم کرنے والی درجنوں ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ریگولیٹری کمیشن بی ٹی آر سی کے چیئرمین شاہ جہاں محمود نے بتایا کہ ایک انٹیلیجنس ایجنسی کی ہدایات پر ا±نہوں نے بتیس نیوز پورٹلز اور ویب سائٹس کی بندش کے احکامات جاری کیے ہیں۔
بند کی جانے والی آن لائن سروسز میں اپوزیشن نواز میڈیا بھی شامل ہے۔ صحافتی حلقوں نے اس حکومتی اقدام کو سرکاری سنسر شپ اور آزادی اظہار پر ایک براہِ راست حملہ قرار دیا ہے۔
آن لائن نیوز فراہم کرنے والی درجنوں ویب سائٹس پر پابندی لگ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں