ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

حجاج کرام کو سعودی عرب پہنچتے ہی پہلا کام کیا کرنا ہوگا ؟ اہم خبرآگئی

datetime 5  اگست‬‮  2016 |

جدہ (آئی این پی)عازمین حج موبائل فون سمیں خریدنے کے لئے اپنے پاسپورٹ اور حج ویزہ کی فوٹو کاپیاں کروا کرضرور ہمراہ لے جائیں ‘ان کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا سعودی وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا ۔عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خرید لیں جہاں اس مقصد کے لئے خصوصی سٹال قائم کئے گئے ۔ عازمین کو اس موقع پر اپنے پاسپورٹ اور حج ویزہ کی فوٹو کاپی ‘ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد امیگریشن حکام کی طرف سے مہیا کیا جانے والا سعودی عرب میں داخلے کا نمبر اوراپنے فنگر پرنٹس مہیا کرنا ہوں گے ۔ اس موقع پر ان کا پاسپورٹ بھی ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے جس سے دیگر کوائف بھی معلوم کئے جا سکتے ہیں ۔ ایئر پورٹ سے نکل کرمعلم کا سٹاف عازمین سے پاسپورٹ لے کر اپنے پاس جمع کر لیتا ہے جو انہیں صرف وطن واپسی کے موقع پر ہی مہیا کئے جاتے ہیں ۔چنانچہ بعد ازاں انہیں سمیں خریدنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ مزید برآں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موبائل فون سمیں عام بازار میں دستیاب نہیں بلکہ یہ سمیں خریدنے کے لئے انہیں کسی موبائل فون کمپنی کے دفتر جا ناپڑتا ہے اور ان کے پاس ا ن کا پاسپورٹ بھی نہیں ہوتا جس پر ضروری کوائف درج ہوتے ہیں ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…